اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امتیازی سلوک پر بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکار پھٹ پڑے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں(این این آئی)بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی فوج اور ان کے درمیان مراعات اورسہولتوں کے معاملے میں برتے جانیوالے امتیاز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سینٹرل پیراملٹری فورسز کے مقتول اہلکاروں کیلئے پنشن اور نقد معاوضہ کی

بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینٹرل پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈی کے چوہان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جنوری 2004کے بعد فورس میں شامل ہونے والے سول ملازمین کے لیے نئی پنشن سکیم متعارف کرائی تھی اور بارڈر سیکورٹی فورس کو بھی سول ملازمین کے ساتھ شامل کیاگیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکار بھارتی فوجیوں سپاہیوں کی طرح کی مراعات اور سہولتوں کے مستحق ہیں۔انہوں نے جی ایس ٹی سے استثنیٰ اور رجسٹرڈ پنشنرز ایسوسی ایشنز کی نگرانی میں ضلعی سطح پر ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن بورڈکے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سینٹرل پیراملٹری فورسزکے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو شہید کا درجہ نہیں دیا جا تا ہے لہذا انہیں فوج کی طرح تمام سہولیات اور مراعات فراہم دی جانی چاہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…