اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آرمی چیف تقرری، دعوے دھرے رہ جائیں گے،تعیناتی معاملے پرچودھری شجاعت حسین بھی بول پڑے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھریرہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی۔اپنے بیان میں مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں جس رنگ کی

سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہو ، بیشتر سیاستدان شکوہ، جواب شکوہ الزامات میں الجھے ہوئے ہیں، تحمل و برداشت، رواداری ار بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں۔ جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں، آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے، آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، سپہ سالار بننے کے بعد وہ کسی خاندان، قبیلے یاعلاقے کا نہیں ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔ آرمی چیف تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھریرہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ،ملک کا منصف اعلی ہوتا ہے، چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھریرہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…