سرائے عالمگیر (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سرائے عالمگیر میں ایس ایچ او پولیس وین میں ڈھولچی کو لے کر جلسہ گاہ پہنچ گیا۔ ایس ایچ او ڈھولچی لیکر جلسہ گاہ پہنچا تو رہنما (ق)لیگ عمران بھٹی نے ایس ایچ او پر نوٹ نچھاور کیے۔اس دوران ایس ایچ او الطاف گوہر نے بھی ق لیگ کے رہنما پر نوٹ لْٹا کر حساب برابر کردیا۔ اس موقع پر ڈھولچی نوٹ پکڑتے ہوئے خوشی میں ایس ایچ او کے نعرے لگاتا رہا۔واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔