جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نان، روٹی، چاول مہنگے، دالوں کی قیمت میں کمی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نیا سرکاری نرخنامہ جاری کردیا، نان 2روپے،روٹی 1روپے، باسمتی چاول 20روپے فی کلو مہنگے ہو گئے،دالوں کی قیمتوں میں 5سے20روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1295،10کلو آٹے کا تھیلا 648روپے،

چاول باستمی سپر نیا20روپے اضافے کے ساتھ 250روپے فی کلو، دال چنا باریک15 روپے کمی سے 200روپے،دال چنا سپیشل 20روپے کمی سے 210روپے، دال مسور موٹی 10روپے کمی سے 225روپے، دال ماش دھلی ہوئی20روپے کمی سے 335روپے، دال ماش چھلکے والی 15روپے کمی سے 315روپے فی کلو، مونگ دال چھلکے والی 5روپے کمی سے 220روپے ، کالا چنا موٹالوکل 20روپے کمی سے 190روپے،کالا چنا باریک لوکل 20روپے کمی سے 180روپے،سفید چنا موٹا بغیر کسی اضافے سے 280روپے فی کلو، بیسن 15روپے کمی سے 210روپے فی کلو، دودھ فی لٹر 135روپے، دہی فی کلو 160روپے، مٹن بغیر کسی اضافے کے 1500روپے فی کلو، بیف بغیر کسی اضافے کے 700روپے فی کلو، روٹی کی قیمت میں 1روپے اضا فے سے14روپے کی، اور سادہ نان 2روپے اضافے سے 22روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑرہا ہے کرپٹ ٹولہ دولت بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہا ہے پی ڈی ایم ٹولے کی حکومت نے ملک میں مہنگائی بیروزگاری کی انتہا کردی، انہوں نے چنیوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین دشمنوں کو دینے کے لیے نہ کپتان مانتا ہے نہ چنیوٹ والے نوجوانوں سن لو 75سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں لو جی پاکستان کے وسائل کم ہیں،

کمزور ملک ہے نوجوانوں پاکستان کمزور نہیں ہے بدقسمتی ہے اس پر جو لوگ مسلط کئے گئے بزدل ہیں کمزور ہیں اس لیے بیرونی طاقتوں کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے لگتا ہے۔چنیوٹ حقیقی آزادی کے لیے تیار ہو چکا یہ علاقہ زمیندار کہلاتا ہے یہاں کے لوگ دھرتی چیر کر ملک کے لیے زراعت پیدا کرتے ہیں عمران خان کے دور میں زراعت کے کیا حالات تھے،

آج انہوں نے کیا کر دیئے ہیں کپتان کے وقت میں گندم کی قیمت نواز شریف کے دور میں صرف 100 روہے اضافہ ہوا پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ گندم۔ مونجی کی فصل کی پیداوار ہوئی یہ لوگ اپنی کرسی اور حرام کی دولت بچانے کے لیے لگے رہے جس شخص کا اللہ پر ایمان ہو جو صرف سیاست اس بات پر کررہا ہو کہ عو|م کی خدمت کرنی ہے گاڑیوں میں ڈالنے والا ڈیزل مہنگا ہوتا جا رہا ہے جو سیاست میں ڈیزل ہے وہ سستا ہوتا جا رہا ہے تمام لوگ چیری بلاسم۔ یہ نامعلوم نمبروں سے فون کر کے لوگوں کو ڈرانے والے ہمیں نہ ڈرائیں گئے کپتان اپنی کال دینے جا رہا ہے پولیس کی بہت بڑی تعداد آپ کے ساتھ ہے کپتان اپنی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے گولیاں کھا کر بھی کھڑا ہے یہ ہم رکیں گے نہ جھکیں گے نہ ڈریں گے اسلام آباد پہنچو گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…