پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطینہ، پی ٹی آئی رہنما کا وزیراعظم کو کورونا ہونے پر طنزیہ ٹویٹ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ لندن واپسی کے بعد کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے جس کی خبر مریم اورنگزیب نے ٹویٹر کے ذریعے دی تھی ۔ اس پر تحریک انصاف کے رہنما و ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے طنزیہ کہا ہے کہ

اب اہم فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطینہ ہو گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ’’اللہ تعالی انہیں صحت دے لیکن اس خاندان کا کورونا بہت سیاسی ہے۔ جب بھی مریم نے سائلنٹ موڈ میں جانا ہو تو کورونا ہو جاتا ہے،اب اہم فیصلوں کو لٹکانے کے لیے ایک اور سیاسی قرنطیینہ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو کورونا ہوگیا۔ یہ بات منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.76 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…