اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

فائنل کھیلنا سب کی اوقات نہیں ہوتی پاکستانی فین کا بھارتی میڈیا کو آن ائیر کرارا جواب

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی(آئی این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر بھارتی میڈیا پر کئی سوال اٹھائے گئے لیکن ان سوالات کے جوابات میں پاکستانی شائقین کے کرارے جواب نے بھارتی میڈیا کو دنگ کردیا،آسٹریلیا کے میلبرن گرائونڈ میں

بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستان کی شکست کے بعد اسٹیڈیم سے نکلتے شائقین کو روک کر ان کی رائے پوچھی گئی،جس کے جواب میں پاکستانی فین نے کہا کہ ہم یہاں سے بالکل مایوس ہوکر نہیں جارہے کیوں کہ کسی ایک کو جیتنا تھا انگلینڈ جیت گئی لیکن ہم خوش ہیں،پاکستانی فین نے صحافی سے کہا کہ میرے پاس ایک شعر ہے اگر آپ کی اجازت ہوتو سنادیتا ہوں لیکن مجھے نہیں پتا آپ اس کو جانے دیں گے یا نہیں ، بات یہ ہے کہ اب بات نہیں ہوتی ، فائنل کے خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن فائنل کھیلنا سب کی اوقات نہیں ہوتی،پاکستانی فین کا مزید کہنا تھا کہ ہم خوش ہیں مایوس نہیں کیوں کہ ہم فائنل تک پہنچے ہیں۔دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پی سی بی کو اب شاہین شاہ آفریدی کو بہت احتیاط سے چلانا ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین اب ریسٹ پر ہے کیوں کہ شاہین کے گھٹنے کی انجری کے بعد ایک بار پھر اسی جگہ زور آیا ہے،انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ اب شاہین کو پورے 2 سے 3 ماہ ریکوری کے لیے لینا چاہئیں، اسے اپنی فیلڈنگ میں خیال رکھنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…