پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

انڈونیشیا کے صدر کا اہلیہ کے پھسل کرگرنے پر انہیں اُٹھانے سے گریز، ویڈیو وائرل

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا کے صدر نے جہاز سے اترتے ہوئے اپنی اہلیہ خاتونِ اول اریانا کے پھسل کر گرنے پر انہیں اُٹھانے سے گریز کیا اور مرد اہلکار کو بھی ہاتھ لگانے سے روک دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہورہا ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور اسی دوران ایک دلچسپ واقعے نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی کے ایئرپورٹ پر جی-20 اجلاس کے میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے تو طیارے سے اترتے وقت خاتون اوّل سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئیں۔اس وقت صدر نے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام رکھا تھا تاہم انھوں نے خاتون اوّل کو اُٹھنے میں مدد دینے سے گریز کیا اور جیسے ہی ایک مرد اہکار مدد کو پہنچا تو صدر نے اسے بھی روک دیا۔صدر جوکو ویدودو سیدھے کھڑے رہے اور اہلیہ کو نہیں اُٹھایا تاہم اس دوران ایک خاتون اہلکار آئیں اور انہوں نے آریانا جوکو ویدیدو کو اُٹھایا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…