پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

چترال کے تمام پہاڑو ں اور بالائی دیہات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

چترال (این این آئی ) چترال بھر میں گذشتہ رات سے تیز و مسلسل بارش اور لواری ٹنل سمیت چترال کے طو ل و عرض میں برفباری ہوئی ہے۔ لوئر چترال کے لواری ٹنل ، کالاش ویلیز ، مڈکلشٹ ، گرم چشمہ اور اپر چترال کے علاقے کھوت ، بروغل ، یارخون ،

تریچ سمیت کئی مقامات میں برفباری ہوئی ہے ۔ اور چترال کے تمام پہاڑو ں اور بالائی دیہات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ۔ بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں ۔ چترال کے بزرگ شہریوں نے سردیوں کی پہلی برفباری کو گلیشئرز کے ذخیرے کیلئے نیگ شگون قرار دیا ہے ۔ اور کہا ہے۔ کہ اس سے آنے والی گرمیوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوگا ۔ اور پانی کی قلت کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ بعض سیانے لوگوں کا کہنا ہے ۔ کہ موسم نے پھر سے قدیم کی طرف رخ کر لیا ہے ۔ اور یہ اچھی بات ہے ۔ کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال کا مو سم سردیوں میں بھی پہلے کی نسبت بہت گرم ہو چکا تھا ۔ جس کی وجہ سے چترال کو غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اور چترال میں پانی کی مقدارمیں غیرمعمولی کمی کے ساتھ ساتھ گلیشئر کے پگھلاو میں مسلسل اضافہ ہوا ۔ اور کئی علاقے گلیشئل اوٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے نتیجے میں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ۔ خصوصا امسال اپر چترال ، شیسیکوہ ، ایون کالاش ویلیز سمیت کئی علاقوںکو شیدید نقصان پہنچا ۔ جن میں آٹھ انسانی جا نیں بھی ضائع ہوئیں۔حالیہ برفباری اوربارشوں سے سردیاں بڑھنے کے ساتھ ہی ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اور جلانے کی لکڑی ، گیس اور کوئلے کا کاروبارکرنے والے اسیسنہری موقع قرار دے کر من مانی ریٹ پر یہ چیزیں فروخت کر رہے ہیں ۔ اور لوگ سردی سے بچنے کیلئے مہنگی قیمت پر یہ چیزیں خریدنیپر مجبورہیں۔ تاہم ایک خوش آیند امر یہ ہے۔ کہ حالیہ بارش اور برفباری سے پہلے کھیتوں کو پانی نہ ملنے کے سبب گندم کی کاشت کرنے سے قاصر تھے ۔ ان کو کاشت کا گولڈن چانس مل گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…