پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ بدستور اپنی قدر کھو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے

بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔گزشتہ کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہونے کے بعد43031 پر آ گیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…