پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم سے آئی پی ایل سے متعلق سوال

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے پریس کانفرنس کے دوران انڈین پریمیئر لیگ سے متعلق سوال پوچھا لیا گیا ، ایک صحافی نے پوچھا کہ ٹیمیں آئی پی ایل میں کھیلنے کے فوائد کے حوالے سے بات کرتیں ہیں، آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر آپ کو موقع ملے تو اس سے آپ کو اور ٹیم کو مستقبل میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

صحافی کے اس سوال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت ورلڈکپ سے متعلق سوال جواب کر رہے ہیں، آئی پی ایل سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔فائنل میں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹشن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کو جیت کے لیے مبارک باد دیتا ہوں جبکہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے آئے ان کا بہت شکریہ۔ہمارا جہاں بھی میچ ہوا ہمیں بہت سپورٹ ملی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا،میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے،بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے۔بعد ازاں میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے تاہم پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔انہوں نے کہاکہ دباؤ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، پاٹنر شپ بنانے کی وجہ ڈاٹ گیندیں زیادہ ہوگئیں، اس وقت ایک اچھی پاٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی، ڈاٹ بالز پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے جس کو دور کرنا ہوگا۔بابراعظم نے کہا کہ مڈل آڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…