پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

18 ماہ کی بچی کے اعضاء عطیہ کر دیے گئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت کے شہر نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( اے آئی آئی ایم ایس) اسپتال میں 18 ماہ کی بچی کے اعضاء عطیہ کر دیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 18 ماہ کی بچی ماہرہ اپنے

گھر کی بالکنی سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی جسے نئی دلی کے اے ا?ئی ا?ئی ایم ایس اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں علاج کیلئے لایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے ماہرہ کو سر میں چوٹیں لگنے کی وجہ سے دماغ کو مردہ قرار دیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے بچی کی فیملی کی کانسلینگ کی گئی اور والدین کی رضامندی کے بعد بچی کے جسم کے اعضاء کو عطیہ کر دیا گیا۔اسپتال کے ڈاکٹر دیپک گپتا نے انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ ماہرہ کا جگر ایک 6 ماہ کے بچے کو لگایا گیا ہے جبکہ ماہرہ کے دونوں گردے 17 ماہ کے ایک بچے کو عطیہ کیے گئے جن کا آپریشن کامیاب رہا۔ڈاکٹر دیپک گپتا نے یہ بھی بتایا کہ ماہرہ کے آنکھ کے حصے ‘کورنیا’ اور ‘دل کے والووز’ کو محفوظ کرلیا گیا ہے جو بعد میں کسی مریض کو لگا دیے جائیں گے۔ڈاکٹر دیپک نے مزید بتایا کہ اے آئی آئی ایم ایس اسپتال میں 6 ماہ کے دوران ماہرہ تیسری بچی ہے جس کے جسم کے اعضاء� عطیہ کیے گئے ہیں، اس سے قبل رولے اور رشانت کے اعضاء عطیہ کیے گئے تھے۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…