منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ﷺ میں گرج چمک کے ساتھ بارش

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ﷺ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باوجود زائرین کا طواف معمول کے مطابق جاری رہا،بارش کے باعث

حطیم میں داخلہ عارضی طور پر روک دیا گیا۔ صفائی کا عملہ پانی کی نکاسی کے لیے متحرک رہا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ مزید شدید بارشیں مکہ، ریاض، الباحہ اور القاسم کے علاقوں ہوں گی۔این سی ایم اے کا کہنا تھا کہ جدہ گورنریٹ اور مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور آئندہ 24گھنٹے خطے کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ، جازان، حائل، تبوک، الجوف، اور شمالی سرحدی علاقے میں ان دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی،اس سے قبل این سی ایم کا کہنا تھا کہ مملکت کے بیشتر صوبوں بشمول مکہ المکرمہ، ریاض، الباحہ، عسیر، القاسم، مشرقی صوبہ، تبوک، شمالی سرحدی علاقہ، الجوف اور موسم سرما میں ژالہ باری ہوگی۔  مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ﷺ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…