پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

لندن میں نواز شہباز ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے جلد انتخابات اور اسمبلی کی تحلیل کے مطالبے سمیت اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے کسی دباو میں نہ آنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق  تین گھنٹوں تک جاری ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہباز نے بھی شرکت کی ،وزیراعظم نے آرمی چیف کی تقرری کا سوال ٹال دیا ۔ ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ میں ہونے والی ملاقات تین گھنٹوں تک جاری رہی جس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، سلیمان شہباز ، حسن اور حسین نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد شامل رہے اور پارٹی کے کسی دوسرے رہنما کو اس ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں اور کسی قسم کے دباو میں نہ آئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے طے شدہ لانگ مارچ سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…