اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق خط کے ذریعے دونوں صوبائی حکومتوں کو چارج شیٹ دی گئی ہے۔خط کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے میں صوبائی حکومت آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔وفاقی حکومت نے خط کے ذریعے کہا کہ حالات کنٹرول کرنے کے بجائے پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے، امن و امان برقرار نہ رکھنے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ چھوٹے گروپ موٹرے وے، ہائی وے اور لنک روڈ بند کر رہے ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت، سامان کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے۔وفاقی حکومت کے خط میں کہا گیا کہ بچوں کو اسکول تک جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین کو فوری ہٹایا جائے تاکہ لوگوں کی آمد و رفت ہوسکے۔وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں کو 5 نومبر کو خط لکھا تھا۔
وفاق نے خیبر پختونخوا، پنجاب کی حکومتوں کو چارج شیٹ دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































