جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق حکمنامہ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر تاحال درج نہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا،آئی جی پنجاب قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے رپورٹ دیں،عمران خان کے وکیل نے تفصیلی جواب کے لئےمہلت طلب کی،عمران خان کو تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے مزید چند روز دیئے جاتے ہیں،کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر شدید تحفظات ہیں، موجودہ کیس میں آئی جی پنجاب کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینا غیر متعلقہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…