ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس نے پنجاب میں پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی پولیس نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانے والے ایم ون اور ایم ٹو کو کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی۔ خط میں کہاگیاکہ ائیر پورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، خط میں کہاگیاکہ ائیرپورٹ جانے اور آنے

والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،آئین کے آرٹیکل 97/149اور 151ائیرپورٹ اور اس کے راستوں کی حفاظت دیتا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ اسلام آباد ائیر پورٹ اور راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں۔ خط کے مطابق وفاقی دارلحکومت تک رسائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سفارتکار اور غیرملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے۔ خط میں کہاگیاکہ ٹھلیاں اور پشاور موٹروے رکاوٹیں بین الاقوامی مصائب کا شکار ہو سکتی ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ آئیں کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات جانی چاہیے۔ خط میں کہاگیاکہ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے۔ خط میں کہاگیاکہ اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات جانی چائیے کہ تین ٹول پالازوں تک رسائی دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…