بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان پوسٹ کے افسران نے اپنے ہی ادارے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پوسٹ فائونڈیشن کو فائدہ پہنچانے کیلئے پاکستان پوسٹ کے افسران نے اپنے ہی ادارے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا، 100 ڈیجیٹل فرنچائز کے معاہدے سے پاکستان پوسٹ کو 7کروڑ 59لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ،آڈٹ حکام نے سیکورٹی اور جرمانے کی مد میں کروڑوں روپے

کی عدم وصولی کے معاملے کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔ آڈیٹر جنرل کے مالی سال2021-22کے آڈٹ اعتراضات میں پاکستان پوسٹ آفس اور پاکستان پوسٹ فائونڈیشن کے مابین 100ڈیجیٹل فرنچائز کے خلاف ضابطہ معاہدے پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے پہلے سے مختص اپنے منافع پر پاکستان پوسٹ فائونڈیشن کو 25فیصد کمیشن کاٹنے کی اجازت دی جو کہ قوانین کے برخلاف ہے اور اس سے پاکستان پوسٹ کو 31لاکھ 88ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ فائونڈیشن ڈیجیٹل فرنچائز سے جمع شدہ محصولات ہفتہ وار جمع کرا رہا ہے جبکہ قواعد کے مطابق تمام محصولات روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائے جانے تھے جو عدم ادائیگی کی صورت میں 3کروڑ 87لاکھ 49ہزار روپے سے ذائد جرمانہ بھی فائونڈیشن پر عائد نہیں کیا گیا ہے دستاویزات کے مطابق ہر فرنچائز پوسٹ آفس کے قیام پر پاکستان پوسٹ کو 1لاکھ روپے بطور سیکورٹی جمع کرانے تھے تاہم فائونڈیشن کی جانب سے صرف 10لاکھ روپے جمع کرائے گئے اور 90لاکھ روپے ابھی تک بقایا ہیں دستاویزات کے مطابق بین الاقوامی پوسٹل خدمات کے عوض بھی 25ہزار روپے بطور سیکورٹی جمع کرانے تھے تاہم یہ رقم بھی جمع نہیں کرائی گئی اور مجموعی طو رپر سیکورٹی کی مد میں پاکستان پوسٹ فائونڈیشن سے 3کروڑ 40 لاکھ روپے نہیں لئے گئے ہیں

دستاویزات کے مطابق کسی بھی علاقے میں پوسٹ آفس کے ڈیڈھ کلو میٹر تک فرنچائز پوسٹ آفس نہیں بنایا جاسکتا ہے مگر پاکستان پوسٹ فائونڈیشن کی جانب سے اس قانون کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے آڈٹ حکام نے معاہدے میں بے ضابطگیوں ،سیکورٹی اور جرمانے کی عدم وصولی کے معاملوں کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…