جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایس پی آر کا مطالبہ بالکل درست ہے، حکومت کا ایکشن لینے کا فیصلہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق آئی ایس پی آر نے جو مطالبہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے، حکومت اس پر ضرور قانونی ایکشن لے گی۔ ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ لانگ مارچ میں قافلے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آرہے ہیں،

کسی قسم کے حادثے کی صورت میں وہی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسلحہ لے کر آئے گا تو ان سے اسی طرح نمٹا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیرآباد تک پہنچنے میں کئی حادثات ہوچکے ہیں، اس حادثے نے انہیں بڑی شرمندگی سے بچالیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے قریبی ہسپتال میں اپنا معائنہ نہیں کروایا، یہ فوری طور پر وہاں پر ایک لاش اور زخمیوں کو چھوڑ کر نکل گئے اپنا علاج بھی کروایا تو اپنے ہی اسپتال میں کروایا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سارے حادثات کنٹینر کی وجہ سے ہی ہوئے ہیں کوئی اس سے گر کر مرا ہے، تو کوئی ٹکرا کر مرا ہے، ان حادثوں کی پیچھے کنٹینر ہی شامل ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق آئی ایس پی آر نے جو مطالبہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے، حکومت اس پر ضرور قانونی ایکشن لے گی۔ ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ لانگ مارچ میں قافلے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے آرہے ہیں، کسی قسم کے حادثے کی صورت میں وہی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…