راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی انتظامیہ نے ملکی کی موجودہ صورتحال کے پیش نے راولپنڈی تحصیل کے حدود میں تمام تعلیمی ادارے دو دن کیلئے بندکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر روالپنڈی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق ملک میں امن وامن کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے 8نومبر سے 9نومبر تک دو دن کیلئے تحصیل راولپنڈی کی حدودمیں تمام سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔