نیویارک(این این آئی )ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ہی ملازمین کو نوکریوں کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر سے 3500 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے کچھ ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کی ای میل بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ کئی ملازمین کمپنی کے اس فیصلے پر بہت زیادہ مایوس اور غصے میں بھی ہیں۔ایسے میں ٹوئٹر سے فارغ کیے گئے ایک نوجوان کی پوسٹ ٹوئٹر پر ہی مشہور ہوگئی اور اسے صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔25 سالہ یش اگروال نامی شخص نے اپنی نوکری سے نکالے جانے کی خبر ٹوئٹر پر خوشی کے انداز میں پوسٹ کی۔اس شخص نے دفتر سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں کہا کہ برڈ ایپ کے ساتھ کام کرنا اعزاز تھا، اس ٹیم کا حصہ بننا سب سے بڑی خوشی ہے۔یش اگروال کے اکاونٹ بائیو کے مطابق وہ ٹوئٹر میں پبلک پالیسی ٹیم کا حصہ تھا۔