پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں جمعہ سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ (آج) جمعہ شام یا رات ملک میں داخل ہو سکتا ہے

اور 7 نومبر تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔حکام محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 6 نومبر کے دوران دیر سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور دیگرمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی کے ساتھ 6 نومبر کی شام یا رات سے 7 نومبر کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، چمن، پشین اور دیگرمقامات پربھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، جیکب آباد، سکھر، شہیدبینظیرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دوران بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کا امکان ہے ،ملک کے جنوبی حصے میں بھی درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کاسلسلہ ختم ہونیکے ساتھ بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آجائیں گے، تیز بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش گندم کی فصل کی بوائی کیلئے فائدہ مند رہے گی ،چاول کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…