منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)لانگ مارچ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے پر سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو نئی زندگی دی ،سازشیوں کا منہ کالا ہوا ، اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں ۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی، سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اورکئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہاتھا کہ لانگ مارچ کے بیانییکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…