منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی جانب سے نامزد کئے گئے شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت 3 افراد کو عہدوں سے نہ ہٹانے کی صورت میں تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے کروایا ہے، عمر ان خان نے قاتلانہ حملے میں ملوث 3 لوگوں کے نام بتائے ہیں عمران خان کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کو عہدوں سے ہٹایا جائے وگرنہ ملک گیر احتجاج ہو گا۔

عمران خان کی جانب سے نامزد کئے گئے شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت 3 افراد کو عہدوں سے نہ ہٹانے کی صورت میں تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان انتظار میں ہیں کہ عمران خان جب کال دیں گے تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری ابھی ڈاکٹر فیصل سلطان سے تفصیلی بات ہوئی ہے، میں نے ان سے پوچھاعمران خان کو جو زخم آئے ہیں وہ کس نوعیت کے ہیں؟ تو مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ کی نچلی ہڈی میں چھرے لگے ہیں، ران میں بھی ایک گولی لگی ہے، ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر لیا ہے، سی ٹی اسکین بھی ہو گیا ہے اور طبیعت بہتر ہے۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک کے لیے جان بھی قربان کرسکتا ہوں، سیکیورٹی تھریٹس تھے، عمران خان کو آگا ہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے، وہی حفاظت کرے گا۔ اسدعمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا دل سے ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عمران خان پر سایہ ہے، اللہ تعالی نے عمران خان سے اس ملک کے لئے بڑے بڑے کام لینے ہیں۔ اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے اور اسلم اقبال کو بلایا اور کہا کہ میری طرف سے یہ بیان جاری کریں کہ میری پاس پہلے سے اطلاع آرہی تھی، عمران خان نے کہا کہ 3 لوگوں پر یقین ہے جنہوں نے یہ سب کرایا،

عمران خان نے کہا یہ 3 لوگ شہباز شریف، رانا ثنا اور ایک سینیئر فوجی افسرجنرل فیصل ہیں۔اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس معلومات پہلے سے آرہی تھیں، اس بنیاد پرکہہ رہے ہیں یہ قاتلانہ حملہ ان تینوں نے کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں حقیقی آزادی کے لیے جان دینے کو تیار ہوں، بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں کہ سکیورٹی کا خطرہ ہے، عمران خان کو بتایا کہ یہ خبریں آرہی ہیں، عمران خان نے کہا ہم جہاد پر نکلے ہوئے ہیں، ہمیں اللہ پر معاملہ چھوڑ دینا چاہیے، اللہ میری حفاظت کریگا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…