لاہور (مانیٹرنگ،این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ڈرنے والے نہیں،کہا تھا نہیں جھکوں گا، مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو سیدھا کرنے کے لئے اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی ہے۔