بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ہو گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ /لاہور /اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی ہے جس کا

تعلق بھروکی چیمہ سے ہے۔ دوسری جانب کارکنوں نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان کا مارچ گزر رہا تھا کہ اللہ والا چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ کے قریب ایک شخص نے کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص معظم گوندل جاں بحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت آٹھ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دور ان بھگدڑ میچ گئی جسکے نتیجے میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔ اس موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اورپولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے حملہ آور کے پاس اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کا نام فیصل بٹ ہے، حملہ آور نے برسٹ فائر کیا۔ اس دور ان سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فوراً نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا اور کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم وہ محفوظ ہیں بعدازاں سکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فوراً بلٹ پروف گاڑی میں نامعلوم مقام پر طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کے واقعہ فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے،وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے عمران خان زخمی ہیں اور یہ ٹارگٹڈ حملہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان سمیت عمر چٹھہ اور فیصل جاوید بھی زخمی ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سینیٹر فیصل جاوید،عمرڈار،احمد چھٹہ کوبھی گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں جب لیڈرکوماردیاجاتاہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے عمران خان کا نشانہ لیا تھا، ہم سب نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی جان بچائی۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر بیان کیمطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام رہنما خیریت سے ہیں لیکن کچھ ساتھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ میں نے گزشتہ رات احمد چٹھہ کو فون پر بتایا تھا کہ وزیرآباد میں خان پر قاتلانہ حملہ ہوگا سو قاتلانہ حملہ ہوگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حملہ میں ایک کارکن جاں بحق اور ہمارے چار لیڈر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ تمہی نے چھیڑ دیا موت و زندگی کا سوال اب اس سوال کے زندہ جواب اْبھریں گے۔دریں اثناء پاکستان تحریک کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے فائرنگ کے واقعہ میں عمران خان کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ بزدلوں نے اپنی اوقات دکھا دی ہے، عمران خان صاحب زخمی ہیں، اللہ تعالی ان کو محفوظ رکھے اور پوری قوم عمران خان کی زندگی کے لیے دعا کرے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عمران خان کو بائیں ٹانگ میں تین گولیاں لگی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…