اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان کے زخمی ہونے کے باوجود مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں تاہم ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں،وہ آخری سانس تک لڑے گا اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔