پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کے کمزور اعتماد کا بھرپور فائدہ اٹھا ئیں گے، ڈیوڈ ملر کا انتباہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آن لائن)جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے کمزور اعتماد کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مخالف ٹیم کو گھر بھیج کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں مڈل ا?رڈر بلے باز ڈیوڈ ملر نے بتایا کہ میرا خیال ہے کہ یہ دور موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اعتماد کا کھیل ہے، اور ممکنہ طور پر انہوں نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جو وہ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لیکن ان کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ ٹاپ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہمیں چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ ہم جیت کے متعدد راستے تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی وقت کے بعد ایسا کیا ہے، میرا خیال ہے کہ گزشتہ برس سے ہم نے مشکل صورتحال پر قابو پانے کے بعد کامیابیایاں حاصل کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ملر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کافی عرصے سے ایک ہی اسکواڈ کی وجہ سے لڑکوں کو اپنے رول کے بارے میں پتا ہے، اگر ایک کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو دوسرا کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرتا ہے۔جنوبی افریقہ گروپ 2 میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے، انہوں نے 3 میں سے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں بھارت کے خلاف فتح بھی شامل ہے، پروٹیز کا تیسرا میچ بارش کے سبب ڈرا ہو گیا تھا۔ دوسری طرف، پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے، اگر جنوبی افریقہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج جمعرات کو ہونے والے مقابلے میں شکست دے دی تو پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہو جائے گا۔پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کپ کے ابتدائی 3 میچوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہیں پریشر میں فارم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…