منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی سیاست ختم ہونے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی اشارے کے انتظار میں ہے مگر عمران خان کو بتا دیں کہ اب 2018ء نہیں بلکہ حالات تبدیل ہو گئے ہیں ، عمران خان کا کوئی عوامی مطالبہ نہیں بلکہ وہ اقتدار کی کرسی واپس چاہتے ہیں ، مگر انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور اگلے الیکشن کو نوازشریف لیڈ کریں گے،کیسز کے فیصلے آئیں گے

تو عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی ، وہ ڈی چوک نہیں اڈیالہ ضرور پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ مادل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ بھی نہیں، آگے بڑھتے ٹانگیں کانپ رہی ہیں،فواد چودھری کہتے ہیں (ن) لیگ لیڈر شپ طعنے دے رہی کہ تین ہزار لوگ ہیں، فواد چودھری دو تین دن لیں پھر بیس ہزار لوگ لا کر دکھائیں۔عمران خان کسی اشارے کے انتظار میں ہیں جو کہ اب کہیں سے نہیں آنا ،خان صاحب اب سہولت کاری نہیں ہوتی ، خان صاحب چوسنی اور پیپر لگانے والوں نے سہولت نہیں دی تو گالیوں پر اتر آئے ہیں ،عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی عوامی مطالبہ نہیں پیٹرول گیس سستی کرو یا عوام کو سہولت دو بلکہ صرف ایک مطالبہ اقتدار کی کرسی پر واپس بٹھائو،وہ سمجھتے ہیں کہ اداروں کو برا بھلا کہیں گے تو یہ پریشر حکومت پر ڈال کر آپ کامطالبہ پورا کرے گی،خان صاحب اب دو ہزار اٹھارہ نہیں حالات تبدیل ہوگئے ہیں ،حکومت میں بیٹھی جماعتیں تاریخ رکھتی ہیں آپ کیا سمجھتے ہیں ہم کوئی فیصلہ لیں گے ۔واضح کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن مدت پر ہوں گے اور اسمبلی ایک گھنٹہ پہلے بھی نہیں ٹوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو منہ نہیں لگا رہا نہ گھر نہ گھاٹ کے رہے ،کسی کے ذاتی کیسز، توشہ خانہ ، فارن فنڈنگ کیسز ہوں اور اسمبلی مدت پر بات نہیں ہوگی اور جو بھی بات کرنی ہے اسمبلی کے فلور پر آئیں ،عمران خان کو جلدی کس بات کی ہے دس ماہ بعد الیکشن ہوجائیگا۔کیا عمران خان کی مقبولیت پانی کے بلبلے کی طرح ہے کیونکہ کچھ کیسز کے فیصلے آگئے تو انکی سیاست ختم ہوجائے گی، وہ ڈی چوک نہیں اڈیالہ ضرور پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ مشکل فیصلے کررہی ہے ،

بجلی پوری کرو تو گیس پوری نہیں ہوتی تو پھر روٹی کا مسئلہ پیدا ہوجاتاہے،عمران خان چار سال میں کیا کیا اس پر تقریر کرو ،ڈاکو اعلیٰ نے پنجاب میں کیا کیا وہ تو آٹا ہی کھا گیا،پرویز الٰہی کا بیٹا مونس الہی کرائون پرنس بنا ہوا ہے اس کا کیا کام ہے ہر سرکاری میٹنگ کو ہیڈ کرے،

ڈی سی ،ڈی پی او افسران کی تعیناتی ،این او سی تک مونس الٰہی دے رہا ہے،کرائون پرنس والا کام پنجاب میں نہیں چلنے دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد جانے سے ڈر کیوں رہے ہیں یا کسی خاص عہدے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ،آرمی چیف کی تعیناتی ہو یا الیکشن کا اعلان اس کا اعلان شہباز شریف ہی کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…