جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ٹرولنگ پر پاکستانی مسٹر بین کا زمبابوے کو جواب

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) زمبابوین شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹرول کیے جانے پر مسٹر پاک بین کے نام سے مشہور آصف محمد نے انہیں پیار بھرا جواب دیا ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ماحول گرم ہوگیا تھا۔زمبابوے

کے شائقین کرکٹ کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ پاکستان نے 2016ء میں زمبابوے کے ایک شو میں مسٹر بین کے ہمشکل کو بھیج کر دھوکا کیا گیا ہے اور اب زمبابوین اس کا بدلہ پاکستان کو ہرا کر لیں گے۔بدلے کی آگ میں سلگتے زمبابوین شائقین کرکٹ نے اس دوران پاکستان اور مسٹر پاک بین کو خوب ٹرول بھی کیا۔مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پاکستانی ریڈیو براڈ کاسٹر اور وائس اوور آرٹسٹ عادل خان نے اس ٹرولنگ کا جواب مسٹر پاک بین کی ویڈیو شیئر کر کے دیا ہے۔اس ویڈیو میں مسٹر پاک بین کے نام سے مشہور آصف محمد نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ اور زمبابوے شائقین کرکٹ کے شکوے شکایات کو دور کرنے کی خاطر انہیں پیار بھرا پیغام دیا ہے۔ویڈیو میں مسٹر پاک بین نے زمبابوے کے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ میرے پیارے دوستو! مجھے زمبابوے بہت پسند ہے، آئی لو یو زمبابوین۔مسٹر پاک بین نے یہ بھی کہا ہے کہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام زمبابوین، پاکستانیوں اور دیگر ملکوں سے آئے ہوئے لوگوں کو میرا پیار۔واضح رہے کہ عادل خان نے یہ ویڈیو پاکستان اور زمبابوے کے میچ کے دوران شیئر کی تھی جو پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں1 رن سے شکست کے بعد اب وائرل ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…