جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی نژاد نئے برطانوی وزیر اعظم نے بھارت سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان کر دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)بھارتی نژاد نئے برطانوی وزیر اعظم نے بھارت سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر عمر قریشی نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی نژاد نئے برطانوی وزیر اعظم نے بھارت سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لیے ویزہ فری

انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔مگر ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔یاد رہے کہ بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹوپارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد وہ ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔کنزر ویٹو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں رشی سونک اور پینی مورڈنٹ شریک تھےتاہم پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں جس کے بعد وہ دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔پارٹی کے ریٹرننگ آفیسر نے بھی 42 سالہ رشی سونک کے بلامقابلہ سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔پارٹی سربراہی ملنے کے بعد رشی سونگ برطانیہ کے وزیراعظم ہوں گے اور وہ پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے۔رشی سونک برطانیہ کے 57ویں وزیراعظم ہوں گے اور وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیراعظم ہیں جبکہ رشی سونک برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔رشی سونک کے والد ڈاکٹر اور والدہ فارماسسٹ تھیں اور دونوں کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا۔رشی سونک انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں، رشی سونک کی اہلیہ اکشتا مورتی برطانیہ کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور وہ صرف 45 روز ہی عہدے پر رہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…