پشاور(این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے31پشاورپر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے غلام احمدبلور کوشکست دیدی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان57824 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ۔
پی ٹی آئی کارکنوںکاجیت کی خوشی میں جشن،ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔حلقہ این اے 31کے 265پولنگ اسٹیشن کا مکمل غیر حتمی اور غیرسر کای نتا ئج کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوواضح برتری حاصل ہے ۔ کل 265پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں عمران خان نے57824 ووٹ حاصل کرکے کامیاب حاصل کرلی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے32253 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا،بھنگڑے ڈالے ،پی ٹی آئی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی ،این اے 31پر ضمنی انتخابات کاعمل صبح نوبجے سے بغیر کسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہی،انتخابات کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔