جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ، پاکستان نے حصہ نہیں لیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022 |

نیویارک (این این آئی)روس کی جانب سے یوکرین کے 4 علاقوں کے غیر قانونی انضمام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں 143 ملکوں نے ووٹنگ کی حمایت کی تاہم پاکستان سمیت چند ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ

روس کے غیر قانونی اقدام کو تسلیم نہ کیا جائے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 اراکین میں سے رائے شماری میں 143 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت میں جبکہ 5 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا البتہ پاکستان، چین، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ سے گریز کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگیو کیسلٹسیا نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھومس گرین فیلڈ کے ساتھ موجود تھے جہاں انہوں نے کہا کہ قرارداد میں ووٹنگ کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ روس اقوام عالم کو نہیں دھمکا سکتا۔ووٹنگ کے دوران روس سمیت جن 4 ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا ان میں بیلاروس، نیکاراگو، جنوبی کوریا اور شام شامل ہیں۔رواں سال ستمبر میں روس نے ریفرنڈم کے بعد یوکرین کے چار علاقوں کھیرسون، زپوریزہیا، لوہانسک اور ڈونیٹسک کو ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ قرارداد روسی فیڈریشن کے اس نام نہاد ریفرنڈم کی مذمت کرتی ہے جو عالمی طور پر تسلیم شدہ یوکرین کی سرحد کے اندر کیا گیا۔جنرل اسمبلی میں ووٹنگ روس کی جانب سے گزشتہ ماہ 15 رکنی کونسل میں اسی طرح کی قرارداد کے خلاف ویٹو کے بعد کرائی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری روس کے لیے واضح پیغام ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 24 فروری کو روسی فوجیوں کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے اب تک جنرل اسمبلی نے 4 قراردادیں پیش کی گئی ہیں جس کے نتائج روس کے لیے بڑا دھچکا ہیں۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسلے نبنزیا نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ یہ ووٹنگ سیاسی بنیادوں پر کرائی جارہی ہے جو واضح اشتعال انگیزی ہے، یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کو جمہوری طور پر حل کرنے کے بجائے یہ اقدام اس بحران کے سفارتی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں چینی سفیر جین شونگ نے کہا کہ چین کی جانب سے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا گیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ قرارداد پیش کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے کوئی بھی اقدام ایسا ہونا چاہیے جو اشتعال انگیزی میں کمی لانے، مذاکرات کی جلد از جلد بحالی اور بحران کے سیاسی حل کے لیے سازگار ہو۔11اکتوبر کو امریکا سمیت مغربی ممالک نے ایک آن لائن اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں جنرل اسمبلی میں 12 اکتوبر کی رائے شماری پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے سفیر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…