اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ندا ڈار کابھارت کے خلاف پاکستان کا سب سے بڑا اسکور، اپ سیٹ شکست کے بعد بڑی فتح

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلہٹ (این این آئی)پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ میں تھائی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے اگلے ہی دن عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دیدی۔پاکستان ویمن ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار نے ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی جانب سے بھارت کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔

ندا ڈار نے ایشیا کپ کے میچ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنایا، انہوں نے 56 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔اس سے قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی بیٹر کا سب سے بڑا اسکور 53 رنز تھا جو بسمہ معروف نے 2018 میں بنایا تھا۔ندا داڑ نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو پیچھے چھوڑ دیا۔سلہٹ میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔33رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان کی ٹیم مشکلات سے دوچار تھی تاہم کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار پر مشتم تجربہ کار جوڑی نے عمدہ بیٹنگ اور شاندار شراکت سے پاکستان کی معقول مجموعی تک رسائی کی راہ ہموار کی۔دونوں نے 76 رنز کی ساجھے داری قائم کی جس کے بعد بسمہ کی 32 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ندا ڈار نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نقابل شکست نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ندا ڈار نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہیں جبکہ پوجا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سامنے بھارتی خواتین بلے باز مسلسل جدوجہد کرتی نظر آئیں، جس کی وجہ سے مطلوبہ رن ریٹ مستقل بڑھتا رہا۔

ریچا گھوش نے اختتامی اوورز میں تین چھکوں سمیت کچھ مزاحمت دکھائی لیکن ان کی 13 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز بھی پاکستان کی فتح کی راہ میں حائل نہ ہو سکی۔دیگر بھارتی بلے بازوں میں دیلان ہیمالتھا نے 20، سمریتی مندھانا نے 17، دیپتی شرما نے 16 جبکہ میگھنا نے 15 رنز بنائے۔بھارت کی ٹیم آخری اوور میں 124رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور پاکستان نے میچ میں 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے عمدہ بیٹنگ کے بعد شاندار بائولنگ بھی کی اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نشرہ سندھو 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بائولر رہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…