ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا میں سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، امریکی صدر نے خبردار کر دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کو ایٹمی جنگ کا خطرہ درپیش ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں 1962 میں کینیڈی اور کیوبن میزائل بحران کے بعد سے نیوکلیئر ا?رماگیڈن کے امکانات کا سامنا نہیں کرنا پڑا

لیکن اب روسی صدر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ دنیا میں دوبارہ ایٹمی جنگ شروع ہوجائے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پارٹی کے ارکان سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے اور روس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر پوٹن دنیا کو ایک خطرناک موڑ پر لے ا?ئے ہیں۔صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ صدر پوٹن کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس جارحیت سے روکنے کے لیے وہ روس کی یوکرین میں حکمت عملی معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے یہ بیان روسی صدر کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں صدر پوٹن نے یوکرین جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔خیال رہے کہ 1962 میں دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھی جب کیوبن میزائل بحران سامنے ا?یا تھا اور یہ سرد جنگ کے خطرناک ادوار میں سے تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے کیوبا میں سوویت میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…