65 سالہ بزرگ نے بھائی کے قاتلوں کو احاطہ عدالت میں قتل کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )7سال سے انصاف کے منتظر 65سالہ بزرگ نے اپنے بھائیوں کے قاتلوں کو عدالت کے احاطے میں قتل کر کے گرفتاری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں یہ واقع پیش آیا جہاں پر 7 سال سے عدالتوں کے چکر لگانےاور انصاف کے منتظر بزرگ نے 2 افراد کو قتل کر کے اپنے بھائیوں کا بدلہ لیااور کسی مزاحمت کےبغیر گرفتاری دیدی ۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بزرگ شخص کے چھوٹے بھائی کو
2015میں اراضی تنازعے پر قتل کیا گیا تھا جبکہ 65سالہ بزرگ نے بدلہ لینے کی بجائے قانون کا سہارا لیا تاہم وہ 7 سال مسلسل
چکر کاٹتے کاٹتے 65سالہ بزرگ کی ہمت جواب دے گیا اور اس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت میں قتل کر کے خود کو پولیس کے حوالے کیا ۔
جبکہ ملزمان کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کا تعلق بااثر افراد سے تھا جبکہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اثر ورسوخ کی وجہ سے ہی گرفتاری بزرگ شہری کے بھائی کے قاتلوں کو تاریخ پر تاریخ ملتی رہی ہے ۔