ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز والد سے ملتے ہی روپڑیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی والد نوازشریف سے ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی،

گزشتہ رات ایون فیلڈ ہاؤس میں جذباتی مناظر دیکھے گئے جہاں کئی صعوبتیں جھیل کر لندن پہنچنے والی مریم نواز شریف کے والد کے گلے لگتے ہی آنسو نکل آئے۔تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریبا تین برس ہوچکے تھے۔مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ تصویر وہ کرب بیان نہیں کرسکتی جو نوازشریف اور بہادر مریم نے قیدناحق، بہتان، ذہنی اذیت، اپنوں کو کھونے کے غم کی صورت سہا۔الوداع کہتیں بیگم کلثوم سے دور کئے گئے جب انہیں قریب رہنا تھا۔ اس ناانصافی کا مداوا ممکن ہے؟ والد سے لپٹی سرخرو بیٹی، مگرمشکلات اور ظلم میں ایک آنسو نہ گرا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…