مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد اوباش افراد نے بی ایس کی طالبہ سمیت تین لڑکیوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کے لیے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔سرگودھا روڈ کے رہائشی سرخاب نے بتایا کہ اسکی اہلیہ حرا نایاب اسلامیہ کالج میں بی ایس انگلش لٹریچر کا پیپر دینے گئی تو کالج کے گیٹ کے سامنے سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان زبردستی اغواء کر کے لے گئے۔پیپلزکالونی کے علاقہ ریلوے کالونی سے اوباش افراد نے نذیراں بی بی کی جواں سالہ بیٹی مہوش اور نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب میں ملزمان نے سبز باغ دکھا کر فقیر حسین کی جواں سالہ بیٹی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔