ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

دوران لینڈنگ ترک جہازکے تمام ٹائر پھٹ گئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں ترکش ایئرلائن کی اندرون ملک پرواز کی انطاکیہ میں لینڈنگ کے دوران طیارے کی تمام ٹائر پھٹ گئے، غیر معمولی ہنگامی صورتحال کے باوجود تمام مسافر محفوظ رہے، جنہیں ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعے جہاز سے نکالا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 2256 گزشتہ رات 01:43 بجے استنبول سے ترکیہ کے جنوبی صوبہ ہاتائے پروِن کے دارالحکومت انطاکیہ کے لیے روانہ ہوئی۔بوئنگ 737 بی ایف 2 طیارے نے انطاکیہ ہیتے ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 4 پر لینڈ کیا۔ذرائع کے مطابق TC-JVN رجسٹریشن کے 6 سال پرانے طیارے کے لینڈنگ کے دوران تمام ٹائر بری طرح پھٹ گئے، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔اس ہنگامی صورتحال کے دوران مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے نکالا گیا، جس میں سوار 104 مسافر اور عملے کے 6 ارکان محفوظ رہے۔ایئرپورٹ شیڈول کے مطابق اس حادثے کے بعد انطاکیہ ایئرپورٹ کو کئی گھنٹوں کے لیے بند رکھا گیا، اس دوران ڈیڑھ درجن سے زائد پروازوں کی آمدورفت معطل رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…