عمران خان کا ایک اور یوٹرن ارکان اسمبلی میں واپسی کیلئے اڑان بھرنے کو تیار

6  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اور ان کی پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی ایک اور یو ٹرن لینے کیلئے تیار ہیں۔عمران خان اور ان کی پارٹی نے گیارہ اپریل کو قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیاتھا۔ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استعفوں

کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ پی ٹی آئی کے 20 ممبران قومی اسمبلی منحرف ہوگئے تھے اور اب بھی اسمبلی کا حصہ ہیں۔بعد ازاں موجودہ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے یہ کیس دوبارہ اوپن کردیا اور استعفوں کی تصدیق کیلئے شیڈول جاری کیا مگر پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی تصدیق کیلئے نہیں آئے۔ اس دوران پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اسمبلی واپس نہیں جائیں گے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق اب پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے اپنے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت دے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں۔درخواست گزاروں نے یہ استدعا بھی کی کہ عدالت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو طلب کریں اور تحقیق کرلیں کہ جن اراکین نے استعفے دیے انہوں نے آئین کی دفعہ 64 کے تحت اپنے مرضی سے دیے تھے۔یہ استدعا اسلئے باعث تعجب ہے کہ سپیکر نے تو انہیں بلایا تھا مگر وہ خود نہیں گئے تھے لیکن اب وہ عدالت سے سپیکر کو دوبارہ بلانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…