سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی
اسلام آباد(آن لائن)تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے سارہ انعام قتل کیس تفتیش میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم شاہنواز کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ کلاشنکوف برآمد کر لی۔
ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ نواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے سارہ انعام کا پرس فارم ہاؤس سے برآمد کر لیا۔مقتولہ کے پرس سے یو اے ای درہم اور امریکی ڈالر بھی
برآمد پولیس نے قبضے میں لے لئے۔مقتولہ کے مختلف بنک کاردذ،ڈیبٹ کارڈ،مقتولہ کی شرٹ بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس نے ملزم کے فارم ہاؤس سے
مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی مرسڈیز کار،بھی برآمد کر لی۔مرسڈیز گاڑی کی قیمت اٹھائیس لاکھ روپے ہے۔
مقتولہ کا پاسپورٹ اور موبائل فون تاحال پولیس برآمد نہ کر سکی۔ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔