راولپنڈی(این این آئی)واہ کینٹ پولیس نے اینٹ مار کر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،ملزم ماجد خان نے گھریلو ناچاقی اور شک کی بناء پر اپنی اہلیہ کو اینٹ مار کر قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اینٹ مار کر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم ماجد خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار،ملزم نے گھریلو ناچاقی اور شک کی بناء پر اپنی اہلیہ امسیت کو اینٹ مار کر قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔