اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت اور سیاسی روایات و اقدار کے منافی ہے ،چند عناصر کے غیر مناسب عمل کے سامنے مریم نے جس برداشت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،یہ عمران نیازی کی تربیت کا نتیجہ ہے،،جیسا لیڈر ویسے ٹائیگر،پی ٹی آئی سیاسی لوٹوں پر مشتمل لگڑ بگڑ پارٹی ہے ،عمران نیازی نیا پاکستان تو نہ بناسکا مگر بدتمیز اور اخلاق سے عاری معاشرتی ٹولہ بنانے میں کامیاب ضرور ہوا ہے،پاکستانی سفارت خانہ معلومات اکھٹی کرکے ان بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کریں۔