ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کاکام ہےکہ درست کریں، صدر مملکت عارف علوی

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے سیاست دانوں اورپارلیمنٹ کو بیٹھ کر طے کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ

آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کی رائے وضاحت سے آگئی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے،آرمی چیف کی تعیناتی بہت اہمیت رکھتی ہے، پاکستان میں یہی ایشوز آئین کو لپٹوا چکے ہیں، جیسے مشرف کے زمانے کی تعیناتیاں۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ یہ سیریس ایشو ہے، سیاست دانوں اور پارلیمنٹ کو بھی بیٹھ کر طیکرنا چاہیے، اپوزیشن کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔صدر نے کہا کہ اس پر بات کی جاسکتی ہے کہ قبل از وقت الیکشن کیسے کراناہے، سیلاب کی وجہ سے کتنا اثر ہوتاہے اس چیزپربات کرنی چاہیے، میرے ذہن میں بھی نہیں کہ سیلاب کی وجہ سے الیکشن کتنا ملتوی ہو، اس پرغور و خوض ہونا چاہیے کہ ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں یا نہیں، میں بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے معاملے پر غور اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہوں۔دوران انٹرویو اینکر نے صدر سے کہا کہ آپ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، اس پر صدر نے جواب دیا کہ تھا!میری سوچ پی ٹی آئی کے مطابق ہے کیونکہ کرپشن ختم کرنے ساتھ نکلا تھا، ایوان صدر میں رہتے ہوئے میرا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…