اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار مستقل طور پر طے ہونا چاہیے جس طرح چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر طے ہوگیا اس معاملے کو بھی حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تقرر کے معاملے پر پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرسکتی ہے بہتر ہے کہ آرمی اپنے رولز میں خود ترمیم کرلے، وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ سینئر موسٹ میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل کا بطور آرمی چیف تقرر کرے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان افسوس کی بات ہے کہ سیاست دان بن ہی نہیں سکا۔