منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش، سوالنامہ حوالے جانتے ہیں سابق وزیر خزانہ نے کیا جواب دیا؟

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی تیمور جھگڑا سے ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے باضابطہ انکوائری کا آغاز کردیا، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش ہوئے ، فون کال کے حوالے سے سوالات کئے گئے ،تفصیلات کے مطابق یف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو کے پی کے وزیر

خزانہ تیمور خزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ ٹیلی فونک کال جس میں وہ تیمور جھگڑا کو وفاقی حکومت و آئی ایم ایف کے مابین مسائل پیدا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے بارے خط ارسال کرنے پر اکسانے کے الزام میں راشد محمود نامی شہری کی درخواست پر انکوائری کے لیے 21 ستمبر کو طلب کیا تھا۔ایف آئی اے ذرائع نے کہاکہ ابتدا میں انکی جانب سے نوٹس نہ ملنے کا موقف اپنایا گیا تاہم جب ایف آئی اے سائبر کرائم نے 22 ستمبر جمعرات کیلئے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرکے انکے اسٹاف کو رسیو کرایا تو میڈیا کے سائبر کرائم دفتر سے ہٹنے اور دفتری ٹائم ختم ہونے پر شوکت ترین خود انتہائی خاموشی سے بدھ کی شام ہی ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر پہنچے جنہیں انکوائری میں شامل ہونے کے لیے پیش ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے آفیسر جو آفس سے جاچکے تھے واپس دفتر پہنچنا پڑا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز اور انکوائری آفیسر منیب ظفر نے شوکت ترین سے فون کال کے حوالے سے سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین ٹیم کو خاطر خواہ کاجواب نہیں دے سکے اور موقف اپنایا کہ وکیل سے مشورہ کرکے جواب جمع کرائوں گا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے پندرہ سے بیس سوالات ہر مبنی سوال نامہ انھیں دیا جو لیکر وہ واپس روانہ ہوگئے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سوالات کے جوابات ملنے کے بعد شوکت ترین کو دوبارہ بھی انکوائری کے لیے نوٹس جاری کیا جائے اور انکوائری مکمل کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…