لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے-وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلہ کی مجاز ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔