پنو عاقل (این این آئی)پنو عاقل میں سیلاب متاثرین نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا راستہ روک لیا۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مچھر دانیاں نہیں، مویشی مر رہے ہیں، آپ کے پیچھے بیٹھے لوگ سارا مال کھا گئے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ آپ ہم سے صرف ووٹ لینے آتے ہیں، ہمیں ملا تو کچھ بھی نہیں، ہمارے گھر ڈوب گئے، سب سامان تباہ ہوگیا لیکن امداد نہیں ملی۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ گاں کے باسیوں کو نظر انداز کرکے چلے گئے۔