اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

فخر زمان بھی اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں، عاقب جاوید

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے۔

نجی ٹی وی کے مطابقان کا کہنا تھا کہفخر زمان کی انجری ایک معمہ ہے، سمجھ نہیں آیا وہ کیسے ان فٹ ہوگئے، ایشیا کپ فائنل کے بعد کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوا، فخر کیسے ان فٹ ہوئے؟ فخر زمان بھی اپنے ٹکٹ اور اخراجات پر علاج کروانے لندن جا رہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے تاہم بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہے گا، اوپننگ میں بابر اور رضوان ہی ہوں گے، وہ جگہ تو خالی نہیں ہوگی، بابر اور رضوان اپنی جگہ پر رہیں گے، تیسرے نمبر پر شان کو کھلایا جائیگا اور مڈل آرڈر ہی ہماری اصل پرابلم ہے۔سابق کھلاڑی نے کہا کہ مجھے نہیں پتا حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیاگیا، اسی طرح حارث کی سلیکشن سمجھ میں نہیں آتی، اس نے کہاں پرفارم کیا؟انھوں نے کہا کہ شان مسعود نے پرفارم کیا، خوشی ہے کہ انہیں اسکواڈ میں جگہ ملی، شان مسعود نے اپنی بیٹنگ بہتر کی ہے، آپ کو شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہیتو کوئی نیا ٹیلنٹ لائیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری کا لندن میں علاج کرائیں گے اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ بیٹر فخر زمان جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے، پی سی بی نے لندن میں فخر کیلئے ڈاکٹرز سے وقت لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق فخر زمان ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، لندن میں فخر زمان ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر ظفر کی نگرانی میں ری ہیب کرائیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، شاہین آفریدی کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے،

ورلڈ کپ سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے پر امید ہیں۔ترجمان پی سی بی نے شاہد آفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان کی وضاحت میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…