اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما حامد سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پرانے رہنماؤں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور شروع ہوگیا
تاہم عمران خان پارٹی کےدیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق تحریک انصاف میں ایک مرتبہ پھر پارٹی کے بانی ارکان اورپرانے رہنماؤں کو سامنے لانے پر مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے بانی رکن حامد خان کے ہمراہ پی ٹی ائی کے چند پرانے رہنماوں کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے تحریک انصاف کے پرانے اور اصل چہروں کو اہم ذمہ داریاں دینی ہوں گی۔جس پر عمران خان نے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے دیگر رہنماوں سے مشاورت کے بعد ہی پارٹی عہدوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پارٹی کی مختلف تنظیموں کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔عمران خان تحریک انصاف کی تنظیموں سے خطاب بھی کریں گے ،اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت بھی شرکت کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے پرانے رہنماوں کے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔تحریک انصاف کے پرانے رہنماوں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت شروع کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور سمیت وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے۔
خیبر پختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور تحصیل ناظمین و ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہیں، اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔
تحریک انصاف کےپرانےرہنماوں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور،حامدخان کےہمراہ تحریک انصاف کےپرانےرہنماوں کی عمران خان سےملاقات، عمران خان کو PTI کےاصل چہروں کو سامنےلانےکا مشورہ ملاقات گزشتہ روز بنی گالہمیں ہوئی،عمران خان پارٹی کےدیگر رہنماوں سےمشاورت کےبعدحتمی فیصلہ کریں گے pic.twitter.com/14uN8019ES
— Naeem Ashraf Butt (@naeemashrafbut3) September 16, 2022