ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بچے لے لو، کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، بچے لے لو ، فاقہ کشی سے بے حال سیلاب متاثرہ شخص بچے فروخت کرنے پر مجبور

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (این این آئی)سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں بھوک سے مارا ایک بے گھر شخص اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلاب کے باعث

بھوک اور بدحالی کا شکار ایک شخص اپنے بچے فروخت کرنے کا اعلان کررہا ہے۔ لاڑکانہ شہر کے متاثرین کیمپ میں رہنے والا نورل چانڈیو اپنے گھر والوں کی بھوک مٹانے کے لیے اپنے بچوں کو فروخت کرنے کی آوازیں لگاتا دکھائی دے رہا ہے۔فاقہ کشی سے بدحال شخص آوازیں لگا رہا ہے کہ بچے لے لو، کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ بچے لے لو، روٹی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میرا گھر بار سب ڈوب گیا ہے اور تمام سامان پانی میں بہہ گیا ہے۔ ہمارے پاس ٹینٹ ہے نہ سر چھپانے کی جگہ۔ نورل چانڈیو آوازیں بلند کرتا ہے کہ میرے بچے لے لو، اور بدلے میں مجھے راشن کا ایک تھیلا دے دو۔رائس کینال کے پل کے مقام پر بچوں سمیت عارضی پذیر شخص کا کہنا ہے کہ کئی روز سے راشن ملا، نہ ہی کوئی ٹینٹ دستیاب ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی نے داد رسی نہیں کی۔قبل ازیں لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے امدادی سامان کی مبینہ طور پر فروخت کی خبریں اور وڈیو بھی میڈیا پر سامنے آئی تھی، جس کے بعد سیلاب متاثرین نے مقامی انتظامیہ اور حکومتی شخصیات پر امدادی سامان کی مستحقین تو فراہمی کے بجائے ادھر ادھر کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…